اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World's Most Popular Cricket League: دنیا کی تمام لیگز میں آئی پی ایل سب سے آگے - دنیا کی سب سے مقبول ٹی 20 لیگ

سنہ 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ کے آغاز کے بعد سے کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں فرنچائزی پر مبنی لیگز کا مقابلہ ہوتا رہا ہے لیکن شاید ہی کوئی لیگ ہو جسے آئی پی ایل جیسی کامیابی ملی ہے۔ IPL is World's Most Popular Cricket League

دنیا کی سب سے مقبول ٹی 20 لیگ
دنیا کی سب سے مقبول ٹی 20 لیگ

By

Published : Mar 29, 2022, 4:46 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 2:43 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ ایک بلاک بسٹر فلم کی طرح ہے جس میں مداحوں کے جذبات، کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوشل میڈیا پر بحث، اسپاٹ فکسنگ تنازع کے ساتھ ساتھ میدان کے اندر اور باہر کی باتیں اور تفریح شامل ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آئی پی ایل دنیا کی دیگر کرکٹ لیگز میں سب سے زیادہ مقبول اور امیرہے۔ حالانکہ آئی پی ایل پہلا ٹی 20 ٹورنامنٹ تھا جس نے کھلاڑیوں کی نیلامی اور فرنچائزی پر مبنی ملکیت کے تصورات کو ظاہر کیا۔ اگرچہ دنیا کی بیشتر لیگز نے ان چیزوں کو یکجا کیا ہے لیکن ان میں سے کسی کو بھی آئی پی ایل سے زیادہ کامیابی نہیں ملی۔ World's Most Popular Cricket League

آئی پی ایل کے تعارف سے پہلے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ ایسوسی ایشن نے پہلی ٹی 20 ڈومیسٹک لیگ متعارف کروائی جسے ٹی 20 کپ (اب ٹی 20 بلاسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے) کہا جاتا تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے اس لیگ سے تحریک لے کر جدید آئی پی ایل کا تصور تخلیق کیا ہے۔ آئیے دنیا کی دیگر لیگز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ Most Popular T20 League in the World

پاکستان سُپر لیگ(پی ایس ایل، انعامی رقم 3.67 کروڑ روپے):پی ایس ایل ایک پیشہ ور فرنچائزی پر مبنی ٹی 20 کرکٹ لیگ ہے، جس میں چھ ٹیمیں پاکستان کے چھ شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لیگ کا قیام پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا تھا۔ آزادانہ ملکیت والی ٹیموں کی فیڈریشن کے طور پر کام کرنے کے بجائے لیگ ایک واحد ادارہ ہے جس پر فرنچائزی سرمایہ کاروں کی ملکیت اور کنٹرول ہوتا ہے۔ حالانکہ جس طرح سے آئی پی ایل بھارتی کرکٹ کی خدمت کر رہا ہے اس معاملے میں پی ایس ایل معیار کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے۔ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے کہا کہ دونوں مختلف ہیں۔

سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 'ایک بہت ہی پیشہ ورانہ ایونٹ ہونے کے ناطے آئی پی ایل بھارتی کرکٹ کو بہت سی صلاحیتیں فراہم کر رہا ہے اور یہ ہر گزرتے سیزن کے ساتھ بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے جبکہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے شاید ہی کچھ کر رہا ہو۔ اگر کوئی کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے غیر پیشہ ورانہ انداز نے اس کے قومی ٹیم میں آنے کے امکانات کم کر دیئے ہیں۔

بگ بیش لیگ(انعامی رقم 3.27 کروڑ روپے): سال 2011 سے شروع ہونے والال بگ بیش لیگ یا کے ایف سی بگ بیش لیگ ایک آسٹریلوی پیشہ ور فرنچائز پر مبنی ٹی 20 کرکٹ لیگ ہے، جس میں دنیا کے بیشتر مشہور کرکٹرز کھیلتے ہیں۔ لیگ ہر گزرتے سال کے ساتھ زیادہ مقبول ہو رہی ہے لیکن پھر بھی آئی پی ایل سے بہت پیچھے ہے۔

ٹی 20 بلاسٹ (انعامی رقم 1.80 کروڑ روپے): انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ذریعہ 2003 میں قائم کیا گیا ٹی 20 بلاسٹ کو اسپانسرشپ وجوہات کی بناء پر فی الحال وائٹیلٹی بلاسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ انگلش اور ویلش فرسٹ کلاس کاؤنٹی کے لیے ایک پیشہ ور ٹی 20 کرکٹ مقابلہ ہے۔ جب بینسن اینڈ ہیجز کپ 2002 میں ختم ہوا تو ای سی بی کو اس کی جگہ پُر کرنے کے لیے ایک اور یک روزہ ٹورنامنٹ کی ضرورت تھی۔ اس لیگ میں زیادہ تر انگلش کرکٹرز مختلف ٹیموں کے لیے کھیل رہے ہیں۔ حال ہی میں لیگ کو نسل پرستی کے الزامات کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل، انعامی رقم 6.19 کروڑ روپے): بی پی ایل کا قیام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 2011 میں کیا تھا۔ پہلا سیزن فروری 2012 کے دوران منعقد ہوا تھا۔ لیگ کا انعقاد ڈھاکہ اور چٹاگانگ میں کیا گیا۔ بی پی ایل کی سربراہی اس کی گورننگ کونسل کے صدر کرتے ہیں۔ یہ بنگلہ دیش کی تین پیشہ ورانہ کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے۔ BPL is One of the Three Professional Cricket Leagues in Bangladesh

کیریبین پریمیئر لیگ (ای پی ایل، انعامی رقم ساڑھے 7 کروڑ روپے): کیریبیئن پریمیئر لیگ جسے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2013 میں قائم کیا تھا، ایک سالانہ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو کیریبیا میں بھارت رابطوں کے ساتھ منعقد ہوتا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ہیرو موٹر کورپ کے زیر اہتمام ہے اور اس کے نتیجے میں سرکاری طور پر اسے ہیرو سی پی ایل کا نام دیا گیا ہے۔ افتتاحی ٹورنامنٹ جمائیکا نے جیتا تھا۔ CPL Sponsored by Hero MotoCorp and Consequently Officially Named the Hero CPL

Last Updated : Apr 6, 2022, 2:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details