نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ آغاز سے قبل ممبئی انڈینز کو دھچکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما آئی پی ایل کے کچھ میچوں سے باہر ہو سکتے ہیں۔ جو فرنچائز کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ روہت شرما آئی پی ایل کے کچھ میچوں سے آرام لے سکتے ہیں، روہت کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت باز سوریہ کمار یادیو کرسکتے ہیں۔ بدھ 29 مارچ کو ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پی سی میں روہت شرما نے کہا تھا کہ 'فرنچائز نے انہیں ایک مختلف روپ میں خود کو دکھانے کا موقع دیا ہے'۔ آئی پی ایل 2023 میں روہت ممبئی کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے 10 برس مکمل کریں گے۔ پانچ آئی پی ایل ٹائٹلز کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی انڈینز نے پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے 16ویں سیزن کے آغاز سے قبل روہت شرما نے فرنچائز کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ہے۔
روہت شرما نے بتایا کہ آئی پی ایل 2011 کے سیزن سے وہ ایک نوجوان کھلاڑی کے طور پر ممبئی انڈینز سے منسلک ہوئے تھے۔ اس ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے روہت نے ممبئی کو پانچ بار جیت دلائی۔ سنہ 2013 میں روہت نے ممبئی کی کپتانی سنبھالی اور اپنی کپتانی کے پہلے برس ہی ممبئی کو یہ خطاب دلایا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے کئی برسوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ٹیم کے ساتھ میرا تجربہ شاندار رہا ہے۔ اس ٹیم نے مجھے پہلے بطور کھلاڑی اور پھر کپتان کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کرنے کا موقع دیا۔ ممبئی نے مجھے ایک مختلف روپ میں نکھرنے کا موقع دیا۔