نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن کے 15ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان مقابلہ ہوا اور لکھنؤ کی ٹیم نے بنگلور کو شکست دے دی۔ اس لیگ میں اب تک لکھنؤ کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کے ایل راہل کی ٹیم نے اس سیزن میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ نمبر پر ہے۔ فاف ڈو پلیسس کی کپتانی میں آر سی بی نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی RCB پوائنٹ ٹیبل میں 7ویں نمبر پر ہے۔
پیر کے روز آئی پی ایل کے 15ویں میچ میں آر سی بی کو شکست کے بعد ایک اور دھچکا لگا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے بنگلور کے کپتان پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور آخری 20ویں اوور کٹ آف ٹائم سے پہلے شروع کرنے میں ناکام رہے۔ جس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے آر سی بی کے کپتان فاف ڈو پلیسس پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ٹاٹا آئی پی ایل 2023 ٹورنامنٹ کے 15ویں میچ کے دوران آر سی بی نے لکھنؤ کے خلاف سلو اوور پھینکا۔ اس کے لیے اب آر سی بی کو بھاری رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنی ہوگی۔ اس میچ میں اویش خان لکھنؤ کے لیے گیارہویں نمبر پر بلے بازی کرنے کے لے آئے اور میچ کی آخری گیند پر فاتحانہ رن لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے اپنا ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے، جس پر اویش خان کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش بھی کی گئی۔ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت یہ 16ویں سیزن کا پہلا جرم ہے۔