لکھنؤ: آئی پی ایل2023 کے 63ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہے۔ ممبئی انڈیئز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 ربز بنائے اور جیت کے لیے ممبئی انڈیئز کو 178 رنز کا ہدف دیا۔ دونوں ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنانے کی دہلیز پر کھڑی ہیں۔ اس میچ کو جیتنے والی ٹیم کا پلے آف میں پہنچنا تقریبا طے سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہارنے والی ٹیم کے لیے ٹاپ فور ٹیموں میں جگہ بنانا مشکل ہو گا۔
لکھنؤ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ لکھنؤ نے 12 میں سے چھ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ہے۔ لکھنؤ کے 13 پوائنٹس ہیں۔ یہ میچ جیتنے پر لکھنؤ 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے یا دوسرے نمبر پر آپہنچ جائے گی اور ٹیم کے لیے پلے آف کے دروازے کھل جائیں گے۔ ساتھ ہی یہاں ہارنے کے بعد لکھنؤ کے لیے پلے آف کے دروازے تقریباً بند ہو جائیں گے۔ لکھنؤ نے پہلے پانچ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اگلے سات میچوں میں وہ صرف تین میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔