اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 لکھنؤ سپر جائنٹس نے پنجاب کو جیت کے لے 160 رنز کا ہدف دیا - LSG vs PBKS ipl 2023

لکھنؤ کی نظریں آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر میں پوزیشن حاصل کرنے پر ہوگی۔ جس طرح سے لکھنؤ کی ٹیم نے آخری میچ جیتے اس سے لکھنؤ کا اعتماد یقیناً بلند ہوگا اور ایسی صورتحال میں پنجاب کے لیے اس سے نمٹنا آسان نہیں ہوگا۔ لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ IPL 2023

IPL 2023, LSG vs PBKS updates: Punjab Kings opt bowl against Lucknow Super Giants
پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Apr 15, 2023, 7:49 PM IST

Updated : Apr 15, 2023, 9:43 PM IST

لکھنؤ: آئی پی ایل 2023 میں آج (15 اپریل) لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے درمیان ایک میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور پنجاب کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔ پنجاب کے کپتان شیکھر دھون انجری کی وجہ سے لکھنؤ کے خلاف اس میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سیم کرن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں لکھنؤ کی ٹیم آخری دو میچ جیتنے کے بعد میدان میں ہے۔ ایسے میں وہ جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے میچ میں اترے گی۔ جب کہ پنجاب کنگز اپنے آخری دو میچ ہارنے کے بعد جیت کی تلاش میں ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ رواں برس بھی لکھنؤ نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں لکھنؤ نے جیت کے ساتھ شروعات کی۔ اپنے پہلے میچ میں دہلی کیپٹلس کو شکست دی۔ تاہم چنئی سپر کنگز کے خلاف انہیں شکست کا منہ سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد لکھنؤ نے سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دے کر شاندار واپسی کی۔ دوسری جانب شیکھر دھون کی قیادت میں پنجاب کنگز نے بھی اپنے دونوں ابتدائی میچ جیتے، لیکن پھر بعد میں ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی جس کی وجہ سے اسے آخری 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لکھنؤ کی پچ اسپنرز کے لیے کافی سازگار سمجھی جاتی ہے۔ اس پچ پر بلے بازوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے آخری میچ میں گرنے والی 13 وکٹوں میں سے 8 وکٹیں اسپنرز کے کھاتے میں گئیں۔ اوس اس گراؤنڈ پر اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس لیے دونوں ٹیمیں یہاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گی۔ جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے لکھنؤ کی پچ سست پڑنے لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 15, 2023, 9:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details