اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل پر طوفان موچا کا خطرہ، میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے اگلے چار میچ جیتنے ہوں گے۔ اب سائیکلون موچا کولکاتا نائٹ رائڈرس ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی کو ایڈن گارڈنز میں ہونے والا میچ موچا طوفان سے متاثرہو سکتا ہے۔ IPL 2023

IPL 2023: Kolkata Knight Riders match Could be cancelled due to Cyclone Mocha
آئی پی ایل پر طوفان موچا کا خطرہ، میچ منسوخ ہونے کا خطرہ

By

Published : May 8, 2023, 12:29 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی کارکردگی اب تک کچھ خاص نہیں رہی ہے۔ نتیش رانا کی قیادت والی یہ ٹیم اب تک 10 میں سے چھ میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ کولکاتا کے لیے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اگلے چار میچ جیتنا ضروری ہے۔ اب سائیکلون موچا کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان 11 مئی کو ایڈن گارڈنز میں ہونے والا میچ سائیکلون موچا سے متاثر ہو سکتا ہے۔ ایسے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کو اس میچ میں پوائنٹس بانٹنے پڑ سکتے ہیں۔ یعنی دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ حاصل کر سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے میچ پر موچا طوفان کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 مئی کو خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں ایک طوفان بن گیا تھا جسے موچا کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے پیر 8 مئی تک اس حصے میں کم دباؤ کا علاقہ بن سکتا ہے۔ یہ آہستہ آہستہ شدید شکل اختیار کر کے شمال کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ یعنی 10 مئی تک کولکاتا میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ 11 مئی کو کولکاتا اور راجستھان کے درمیان میچ یہاں کے تاریخی ایڈن گارڈن میں کھیلا جانا ہے۔ موسم کی اس رپورٹ کے بعد یہ میچ منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولکاتا میں 10 مئی (بدھ) سے پہلے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایسے میں 8 مئی کو ایڈن گارڈنز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں بارش شاید کوئی خلل نہیں ڈالے گی۔ لیکن طوفان موچا 11 مئی (جمعرات) کو ایڈن گارڈنز میں ہونے والے میچ کو یقینی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس دن کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں زبردست بارش ہوسکتی ہے۔

اس طوفان کی وجہ سے 7 مئی سے خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار بتدریج بڑھ کر 9 مئی کو 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد 10 مئی کو بعض مقامات پر 80 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں، چھوٹے جہازوں، ملاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 7 مئی کے بعد جنوب مشرقی خلیج بنگال سے متصل علاقوں میں نہ جائیں۔ جنوب مشرقی خلیج بنگال میں موجود لوگوں کو 7 مئی سے پہلے محفوظ مقامات پر واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل کی مقبول ٹیموں میں سے ایک ہے اور دو مرتبہ چیمپئن رہ چکی ہے۔ اس بار کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی نظریں 9 برس سے جاری ٹائٹل کی قحط کو ختم کرنے پر ہیں، لیکن موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا ہونا مشکل لگتا ہے۔ کولکات کو شریاس ائیر کی کمی بھی ہے، جو چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر ہو گئے تھے۔ رنکو سنگھ، ورون چکرورتی اور وینکٹیش آئیر جیسے کھلاڑیوں نے یقینی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم کے لیے کچھ میچ جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details