نئی دہلی:گجراٹ ٹائٹنز کو آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں جیت کے بعد بڑا دھچکا لگا ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے ٹاپ آڈر بلے باز کین ولیمسن انجری کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب ولیمسن اب آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں کین چنئی سپر کنگز (CSK) کے کھلاڑی کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔
بتادیں کہ ولیمسن کو گجرات ٹائٹنز نے دو کروڑ میں خریدا ہے۔ 32 سالہ کین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہیں۔ ولیمسن رائٹ آرم آف بریک اور ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں۔ سی ایس کے، کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ولیمسن چوٹ کی وجہ سے بلے بازی بھی نہیں کی۔ ولیمسن کو یہ چوٹ چنئی سپر کنگز کی اننگز کے 13ویں اوور میں لگی تھی۔ رتوراج گائیکواڑ نے بڑا شاٹ کھیلا جسے ولیمسن نے کیچ کرنے کی کوشش کی۔ ولیمسن نے باؤنڈری پر چھلانگ لگائی اور کیچ لینے کی کوشش کی، لیکن وہ کیچ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور زخمی ہوگئے۔