معروف آل راؤنڈر شریاس گوپال کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ شریاس گوپال کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ اس کے برعکس ہمانشو شرما کو آر سی بی نے 20 لاکھ روپے میں خریدا۔ ایس مدھون کو بھی کوئی خریدار نہیں ملا۔
IPL Auction 2023 Live سیم کرن آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بنے - جموں و کشمیر کے ویورانت شرما آئی پی ایل میں بکے
17:33 December 23
ہماشو شرما کو آر سی بی نے خریدا
17:28 December 23
مکیش کمار کو دہلی کیپٹلس نے خریدا
بنگال کے تیز گیند باز مکیش کمار کو دہلی کیپٹلس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دہلی کیپٹلس نے مکیش کمار کو خریدنے کے لیے 5.5 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ چنتن گاندھی، نوید اور مروگن اشون کو کوئی خریدار نہیں ملا۔
17:22 December 23
شیوم ماوی گجرات ٹائٹنز نے خریدا
فاسٹ بولر شیوم ماوی گجرات ٹائٹنز نے پانچ کروڑ روپے میں اپنے کورٹ میں خریدا۔ ماوی کی بنیادی قیمت 40 لاکھ روپے تھی۔ راجستھان رائلز، سی ایس کے اور کے کے آر نے بھی ماوی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
17:19 December 23
مجیب الرحمان اور تبریز شمسی کو خریدار نہیں ملا
افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اور جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی کو کوئی خریدا نہیں ملا۔
17:17 December 23
کے ایم آصف اور مجتبی یوست کو کوئی خریدار نہیں ملا
ویبھو اروڑہ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ اور یش ٹھاکر کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 45 لاکھ روپے میں خریدا۔ کے ایم آصف، مجتبیٰ یوسف اور لانس مورس کو کوئی خریدار نہیں ملا۔
17:14 December 23
محمد اظہر الدین نہیں ملا خریدار
اوپیندر یادو کو سن رائزرس حیدرآباد نے 25 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ جبک ہ محمد اظہر الدین کو کوئی خریدار نہیں ملا۔
17:08 December 23
این جگدیشن کو کالکاتا نائٹ رائیڈرز نے خریدا
وجے ہزارے ٹرافی میں مسلسل پانچ سنچریاں بنانے والے این جگدیشن کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 90 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ جگدیشن کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ دوسری طرف کے ایس بھارت کو گجرات ٹائٹنز نے 1.20 کروڑ روپے میں خریدا۔
17:06 December 23
نشانت سدھو کو چنئی سپرکنگز نے خریدا
انڈر 19 اسٹار کھلاڑی نشانت سدھو کو چنئی سپر کنگز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ نشانت کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے تھی۔ کے کے آر نے بھی ان کے لیے بولی لگائی۔ ششانک سنگھ، دنیش بانا اور سمیت کمار کو کسی نے نہیں خریدا۔
17:03 December 23
سن رائزرز حیدرآباد نے دو کھلاڑی کو خریدا
سمرتھ ویاس کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20 لاکھ میں خریدا ہے۔ ساتھ ہی سنویر سنگھ کو بھی SRH نے 20 لاکھ میں خریدا۔ ابھیمنیو ایسوارن، کوربن بوش اور سوربھ کمار فروخت نہیں ہوئے۔
17:00 December 23
جموں و کشمیر کے ویورانت شرما کو سن رائزرز حیدرآباد نے خریدا
جموں و کشمیر کے ویورانت شرما کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ انہیں سن رائزرز حیدرآباد نے 2.60 کروڑ روپے میں خریدا۔ KKR نے بھی Vivant کو خریدنے کے لیے بولی لگائی۔ پریم گرگ کو کوئی خریدار نہیں ملا۔
16:56 December 23
شیخ رشید کو چنئی سپرکنگز نے خریدا
شیخ رشید کو چنئی سپر کنگز نے 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ راشد کی بنیادی قیمت صرف 20 لاکھ تھی۔ جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے ہمت سنگھ کو کوئی خریدار نہیں مل سکا۔
16:26 December 23
عادل راشد کو سن رائزرز حیدرآباد نے خریدا
انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد کو سن رائزرز حیدرآباد نے دو کروڑ روپے میں خریدا۔ عادل راشد کا بنیادی قیمت دو کروڑ وپے تھی۔
16:23 December 23
فل سالٹ کو دہلی کپیٹلس نے خریدا
انگلینڈ کے فل سالٹ کو دہلی کیپٹلس نے 2 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ سالٹ کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔
16:21 December 23
کوسل مینڈس کو کسی نہیں خریدا
سری لنکا کے اوپنر کوسل مینڈس کو کسی نے نہیں خریدا۔
16:18 December 23
ہینرک کلاسن کو سن رائزرز حیدرآباد نے خریدا
ہینرک کلاسن کو سن رائزرز حیدرآباد نے 5.25 کروڑ میں خریدا ہے۔ دہلی کیپٹلس اور کے کے آر نے بھی 1 کروڑ کی بنیادی قیمت کے ساتھ کلاسین کو خریدنے کے لیے بولی لگائی۔
16:14 December 23
نکولس پورن کو لکھنؤ نے خریدا
ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو لکھنو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 16.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
16:06 December 23
بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس نہیں فروخت ہوئے۔
بنگلہ دیشی کھلاڑی لٹن داس کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ لٹن ڈاس کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھا۔
15:54 December 23
انگلینڈ کے سیم کرن نے تاریخ رقم کر دی
انگلینڈ کے سیم کرن نے تاریخ رقم کر دی۔ سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ میں خریدا ہے۔ اسی کے ساتھ سیم کرن آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کرن نے کرس مورس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو ممبئی انڈینز نے 17.50 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اس کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز نے بین اسٹوکس کے لیے 16.25 کروڑ روپے میں خریدا۔
15:49 December 23
آئی پی ایل منی نیلامی 2023، اب تک کا نتیجہ
کین ولیمسن (نیوزی لینڈ) - 2 کروڑ، گجرات ٹائٹنز (بنیادی قیمت - 2 کروڑ)
ہیری بروک (انگلینڈ) - 13.25 کروڑ، سن رائزرز حیدرآباد (بنیادی قیمت - 1.5 کروڑ)
میانک اگروال (بھارت) - 8.25 کروڑ، سن رائزرز حیدرآباد (بنیادی قیمت - 1 کروڑ)
اجنکیا رہانے (بھارت) - 50 لاکھ، چنئی سپر کنگز (بنیادی قیمت - 50 لاکھ)
سیم کرن (انگلینڈ) - 18.50 کروڑ، پنجاب کنگز (بنیادی قیمت - 2 کروڑ)
اوڈین اسمتھ (ویسٹ انڈیز) - 50 لاکھ، گجرات ٹائٹنز (بنیادی قیمت - 50 لاکھ)
سکندر رضا (زمبابوے) - 50 لاکھ، پنجاب کنگز (بنیادی قیمت 50 لاکھ)
جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز) - 5.75 کروڑ، راجستھان رائلز (بنیادی قیمت 2 کروڑ)
کیمرون گرین (آسٹریلیا) - 17.50 کروڑ، ممبئی انڈینز (بنیادی قیمت - 2 کروڑ)
بین اسٹوکس (انگلینڈ) - 16.25 کروڑ، چنئی سپر کنگز (بنیادی قیمت - 2 کروڑ)
15:43 December 23
بین اسٹوکس کو چنئی سپرکنگز نے 16.25 کروڑ وپے میں خریدا
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو چنئی سپرکنگز نے 16.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔
15:41 December 23
کیمرون گرین 17.50 کروڑ میں فروخت ہوئے
کیمرون گرین کو ممبئی انڈینز نے 17.50 کروڑ میں خریدا ہے۔ گرین آئی پی ایل کی نیلامی میں فروخت ہونے والے دوسرے سب سے مہنگے کرکٹر ہیں۔
15:38 December 23
جیسن ہولڈر کو ارجستھان رائلز نے خریدا
جیسن ہولڈر کو راجستھان رائلز نے 5.25 کروڑ میں خریدا ہے۔ جیسن ہولڈر کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔
15:35 December 23
سکندر رضا کو پنجاب کنگز نے خریدا
زمبابوے کے سکندر رضا کو پنجاب کنگز نے 50 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔
15:27 December 23
ساڑھے اٹھارہ کروڑ میں سیم کرن کو پنجاب کنگز نے خریدا
سیم کرن نے تاریخ رقم کردی۔ کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ میں خریدا ہے۔ سیم کرن آئی پی ایل میں سب سے مہنگے بکنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
15:16 December 23
شکیب الحسن کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا
دوسرے سیٹ کی نیلامی شروع ہو گئی ہے۔ اس سیٹ میں کیپڈ آل راؤنڈر کی نیلامی ہو رہی ہے۔ پہلا نام شکیب الحسن کا تھا جو فروخت نہ ہوسکا۔
15:13 December 23
آئی پی ایل منی نیلامی 2023 پہلے سیٹ کا نتیجہ
پہلے سیٹ میں ولیمسن کو گجرات گجرات ٹائٹنز نے دو کروڑ روپے میں خریدا۔ ہیری بروک کو سن رائزرسز حیدرآباد نے 13.25 کروڑ میں خریدا ہے۔ میانک اگروال کو سن رائزرسز حیدرآباد نے 8.25 کروڑ روپے میں خریدا۔ اجنکیا رہانے کو چنئی سپرکنگ نے ان کی بنیادی قیمت 50 روپے میں خریدا۔ جوروٹ اور روسو نہیں فروخت ہوئے۔
15:08 December 23
جو روٹ اور روسو کو نیلامی میں کسی نے نہیں خریدا
انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ کو آئی پی ایل نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ اسی طرح جنوبی افریقی بلے باز روسو بھی فروخت نہیں ہوئے ہیں۔ Rosso کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔
15:04 December 23
اجنکیا رہانے کو چنئی سپر کنگز ان کی بنیادی قیمت پر خریدا
اجنکیا رہانے کو چنئی سپر کنگز نے ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔
15:00 December 23
میناک اگروال کو حیدرآباد نے سوا آٹھ کروڑ روپے میں خریدا
سابق پنجاب کے کپتان میانک اگروال کو سنرائیزرز حیدرآباد نے سوا آٹھ کروڑ روپے میں خریدا۔
14:58 December 23
ہیری بروک کو سنرائیزرز حیدرآباد نے سو تیرہ کروڑ میں حیدرآباد خریدا
ہیری بروک کو خریدنے کے لیے آر سی بی اور راجستھان کے درمیان دلچسپ مقاملہ جاری تھا تبھی سنرائیزرز حیدرآباد نے بھی بولی میں حصہ لیا۔ پھر مقابلہ حیدرآباد اور راجستھان کے درمیان رہ گیا۔ بلا آخر ہیری بروک کو سنرائیزرز حیدرآباد نے سوا تیرہ کروڑ روپے میں خرید لیا۔ ہیری بروک کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے تھی۔
14:45 December 23
ولیمسن کو گجرات ٹائٹنز نے خریدا
پہلے کین ولیمسن کے لیے بولی لگائی گئی ہے۔ ولیمز کے لیے صرف گجرات ٹائٹنز نے بولی لگائی۔ ولیمسن کو گجرات نے ان کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔
14:40 December 23
آئی پی ایل نیلامی کا آغاز، 405 کھلاڑیوں کی قسمت داؤ پر
آئی پی ایل 2023 منی نیلامی کا آغاز ہوگیا ہے۔ کوچی میں ہونے والی اس نیلامی میں معروف اسٹار کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ نیلامی میں بین اسٹوکس، سیم کرن، کیمرون گرین جیسے کھلاڑی بہت زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو سکتے ہیں۔
14:26 December 23
آئی پی ایل کی نیلامی کچھ ہی دیر میں شروع ہوگا
آئی پی ایل 2023 کے لیے کھلاڑیوں کی منی نیلامی آج کوچی میں ہو رہی ہے۔ اس نیلامی میں 405 کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ اس نیلامی میں سب کی نظریں بین اسٹوکس، سیم کرن اور کیمرون گرین پر ہیں۔ منی نیلامی سے متعلق تمام اپ ڈیٹس کے لیے دیکھتیں۔
نیلامی میں شامل 405 کھلاڑیوں میں سے 273 بھارتی جبکہ 131 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ ان 132 کھلاڑیوں میں سے 4 کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔ مجموعی طور پر 119 کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ جب کہ ان کیپڈ کھلاڑیوں کی تعداد 282 ہے۔ اس نیلامی میں 87 سلاٹس دستیاب ہیں یعنی زیادہ کھلاڑی نہیں خریدے جائیں گے۔ 87 کھلاڑیوں میں سے زیادہ سے زیادہ 30 کھلاڑی ہی غیر ملکی ہو سکتے ہیں۔