اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - IPL live score

انڈین پریمیئر لیگ 2022 کا 12واں میچ لکھنؤ سُپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad
Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad

By

Published : Apr 4, 2022, 7:11 PM IST

Updated : Apr 4, 2022, 7:26 PM IST

آج کے میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے مقصد سے اترے گی جب کہ سن رائزرس حیدرآباد سیزن میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس نے اپنے گزشتہ میچ میں چنئی سُپر کنگز کے خلاف بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بڑی جیت حاصل کی تھی جس کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند ہیں جب کہ اس سیزن میں ابھی بھی سن رائزرس حیدرآباد کا سورج طلوع ہونا باقی ہے۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے میچ میں راجستھان کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad

سن رائزرس حیدرآباد اسکواڈ:کین ولیمسن (کپتان)، ابھیشیک شرما، ایڈن مارکرم، راہل ترپاٹھی، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، عبدالصمد، روماریو شیفرڈ، واشنگٹن سندر، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، عمران ملک

لکھنؤ سُپر جائنٹس اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، منیش پانڈے، ایون لیوس، دیپک ہُڈا، آیوش بدونی، کرونال پانڈیا، جیسن ہولڈر، اینڈریو ٹائی، روی بشنوئی، اویش خان

Last Updated : Apr 4, 2022, 7:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details