ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے تھے جسے سن رائزرس حیدر آباد نے 18.5 اوورز میں محض 3 وکٹوں پر ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدر آباد کا آغاز اچھی نہیں رہا اور محض 14 رنز کے مجموعی اسکور کپتان کین ولیمسن 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کگیسو رباڈا نے شکھر دھون کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے 48 رنز کی پارٹنرزشپ کر کے ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا، 62 رنز کے مجموعی اسکور پر راہل ترپاٹھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 22 گیندوں میں 34 رنز بنائے جب کہ ابھیشیک شرما نے 25 گیندوں میں 31 رنز کی اننگ کھیلی۔ Punjab Kings vs Sunrisers Hyderabad
ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ایڈن مارکرم اور نکولس پورن نے 75 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، ایڈن مارکرم نے 27 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز اور پورن نے 30 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔ پنجاب ک جانب سے راہل چہر نے دو اور کگیسو رباڈا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔