اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022, MI vs RR: بٹلر کی سنچری، راجستھان نے ممبئی کو تیئیس رنوں سے شکست دی - کپتان روہت شرما

راجستھان رائلز Rajasthan Royals نے ممبئی انڈینز کو 23 رنز سے شکست دی۔ اس طرح لگاتار دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی کے سامنے 194 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم صرف 170 رنز بنا سکی۔

بٹلر کی سنچری، راجستھان نے ممبئی کو 23 رنوں سے ہرایا
بٹلر کی سنچری، راجستھان نے ممبئی کو 23 رنوں سے ہرایا

By

Published : Apr 2, 2022, 10:27 PM IST

جوس بٹلر (100) کی شاندار سنچری کے بعد بہترین گیندبازی اور فیلڈنگ کی بدولت راجستھان رائلز Rajasthan Royals نے یہاں ہفتہ کو 2022 آئی پی ایل کے نویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوس بٹلر (100) کی دھماکہ خیز سنچری، شمرون ہیٹمائر (35) کی طوفانی اننگز اور کپتان سنجو سیمسن کے 30 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 193 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم نوجوان بلے باز ایشان کشن (54) اور تلک ورما (61) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے باوجود ہدف سے کافی دور رہ گئی۔

بشکریہ راجستھان رائلز ٹویٹر

کپتان روہت شرما اور انمول پریت سنگھ کی شکل میں دووکٹ جلد گنوانے کے بعد ایشان اور تلک نے بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو میچ میں برقرارکھا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 81 رنز جوڑے، تاہم پھر دونوں نے اچانک اپنی وکٹیں گنوائیں۔ ایشان 121 جبکہ تلک 135 رن کے اسکورپرآؤٹ ہوئے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی کی اننگز رک سی گئی۔ جس کے نتیجے میں ٹیم ہدف سے بہت دور رہ گئی۔

ایشان نے پانچ چوکوں اورایک چھکا کی مدد سے 43 گیندوں پر 54 اور تلک نے 33 گیندوں میں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ دوسری جانب راجستھان کے لیے یزویندر چہل اور نودیپ سینی نے اچھی گیند بازی کی اور دو دو وکٹ لیے۔ چہل سلپ میں کیچ چھوٹنے کے سبب ہیٹ ٹرک سے محروم رہ گئے۔

روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ اور پرسدھ کرشنا کو بھی ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل بیٹنگ میں بٹلر نے 68 گیندوں میں 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 100 رنوں زبردست اننگ کھیلی، جبکہ ہیٹمائر نے 14 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ سیمسن نے بھی 21 گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکوں کی مدد سے 30 رن کا تعاون دیا۔ ممبئی کی جانب سے جسپریت بمراہ اور ٹایمل ملز نے کامیاب باؤلنگ کی۔ دونوں نے تین تین وکٹ لیے، جبکہ کیرون پولارڈ نے ایک وکٹ لیا۔ ممبئی نے اننگ کے 19ویں اوور میں بمراہ کی گیندوں پر تین وکٹ جھٹکے جبکہ آخری اوورمیں دووکٹ نکالے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details