اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - ممبئی انڈیئنز اور پنجاب کنگز

انڈین پریمیئر لیگ کا 23واں میچ ممبئی انڈیئنز اور پنجاب کنگز کے درمیان پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلا جا رہا ہے جس میں ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Mumbai Indians vs Punjab Kings

Mumbai Indians vs Punjab Kings
Mumbai Indians vs Punjab Kings

By

Published : Apr 13, 2022, 7:13 PM IST

پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپئن ممبئی انڈینز کو رواں سیزن میں مسلسل چار میچوں میں شکست ہوئی ہے اور آج اس کا مقابلہ پنجاب کنگز سے ہوگا جس میں وہ اپنی شکستوں کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کرے گی، اگر ممبئی کو اس میچ میں واپسی کرنی ہے تو اس کے کپتان روہت شرما کو اپنا اصلی روپ دکھانا ہوگا اور اپنے معیار کے مطابق جارحانہ اور بڑی اننگ کھیلنی ہوگی۔ ممبئی انڈینز اور اس کے کپتان روہت شرما چار میچوں میں شکست کے بعد کافی دباؤ میں ہیں۔ IPL Toss Report

روہت شرما نے اس سیزن میں کچھ اچھی اننگز کھیلی ہیں لیکن اب انہیں بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیم کا عتماد بحال ہوسکے۔ پونے میں اپنے آخری پانچ آئی پی ایل میچوں میں انہوں نے 57.67 کی اوسط اور 136.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 173 رنز بنائے ہیں لیکن ان کی ٹیم کو یہاں ان سے ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے۔ IPL Match Preview، ممبئی کی ٹیم میں اگر کوئی کھلاڑی چل پا رہا ہے تو وہ سوریہ کمار یادو ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے 37 گیندوں میں 68 رنز اور اور 36 گیندوں میں 52 رنز کی عمدہ اننگز کے ساتھ سیزن کا مثبت آغاز کیا ہے۔ حالانکہ وہ ماضی میں پنجاب کے خلاف زیادہ کچھ نہیں کر پائے تھے۔ پنجاب کے خلاف ان کا اوسط 20.08 ہے۔ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کے خلاف یہ ان کا سب سے خراب اوسط ہے لیکن ممبئی کو امید ہے کہ سوریہ کا بلہ چلے اور خوب چلے. Mumbai Indians Want to Open Their Winning Account

ABOUT THE AUTHOR

...view details