انڈین پریمیئر لیگ میں آج کے میچ میں نئی ٹیم لکھنؤ سُپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے گزشتہ میچ میں چنئی سُپر کنگز کے خلاف بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بڑی جیت حاصل کی تھی جس کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ اس سیزن میں ابھی بھی سن رائزرس حیدرآباد کا سورج طلوع ہونا باقی ہے۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے میچ میں راجستھان کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad
ممکنہ پلیئنگ الیون سن رائزرس حیدرآباد بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوسکتی ہے۔ جیسن ہولڈر کے لیے دشمانتا چمیرا یا اینڈریو ٹائی میں سے کسی ایک کو بینچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس میچ میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ رواں آئی پی ایل سیزن میں بیشتر مواقع پر بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو جیت ملی ہے۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کی تاریخ یہ بھی یہی کہتی ہے کہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مخالف ٹیم سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ آئی پی ایل میں اب تک اس گراؤنڈ پر کُل 20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو 12 بار جیت حاصل ہوئی ہے۔