آج کے میچ میں ممبئی انڈینز سیزن کی پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ ممبئی انڈینز کو اپنئ گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سیزن میں اپنے پہلے میچ میں بھی اسے دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس طرح ممبئی انڈیئز ابھی تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی ہے، دوسری جانب کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رواں سیزن میں نئے کپتان شریس ایر کی قیادت میں شاندار شروعات کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچ میں جیت درج کی تھی تاہم اسے دوسرے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تیسرے میچ میں زبردستی واپسی کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اگر پوائنٹس ٹیبل دیکھیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز تین میچوں میں 2 جیت اور ایک ہار کے بعد 4 پوائٹنس کے اتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز نے دو میچ کھیلے ہیں اور انہیں دونوں میں شکست ملی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں مقام پر ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں آج ممبئی اور کولکاتا کے درمیان ہونے والا میچ کافی سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیتنے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ اس سیزن میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونے جا رہی ہیں۔ اگر ممبئی انڈینز رواں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا کھاتہ کھولنا چاہتی ہے تو اس کے گیند بازوں کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آئی پی ایل میں پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز اس سیزن میں اب تک اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں دہلی کیپٹلز نے چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ IPL Match Preview