اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیتا، بلے بازی کا فیصلہ - IPL toss report

آئی پی ایل کا 35واں میچ گجرات ٹائٹنز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Kolkata Knight Riders vs Gujarat Titans

ہاردک پانڈیا
ہاردک پانڈیا

By

Published : Apr 23, 2022, 3:16 PM IST

Updated : Apr 23, 2022, 5:31 PM IST

آئی پی ایل 2022 پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 2 پر قابض گجرات ٹائٹنز کو اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے آج ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہونے والے اپنے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو قابو میں رکھنا ہوگا۔ ہاردک پانڈیا کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کرانے کاگجرات ٹائٹنز انتظامیہ کا فیصلہ ٹیم کے ٹاپ پر برقرار رہنے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ ہاردک پانڈیا پانچ میچوں میں 228 رن بنا کر گجرات کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ ہاردک پانڈیا اب تک گیند بازی میں چار وکٹ لے چکے ہیں لیکن کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔ کولکاتہ کے خلاف انہوں نے 9 میچوں میں 11 وکٹ اپنے نام کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے فی اوور6.91 کی اکانومی سے رنز خرچ کیے ہیں۔

اس کے علاوہ گجرات ٹائٹنز کے ڈیوڈ ملر نے چنئی سُپر کنگز کے خلاف گزشتہ میچ میں 51 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔ مِلر ٹی 20 میں 2021 کے بعد ڈیتھ اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس مدت میں ڈیتھ اوورز کے دوران 228 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 191.66 کے اسٹرائیک ریٹ سے 437 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی امیدوں کا دار و مدار اس کے کپتان شریس ایر اور آل راؤنڈر آندرے رسل کی بازیگری پر منحصر ہوں گا۔ ایر اس سیزن میں اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 148.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے اب تک 236 رنز بنائے ہیں۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں راشد خان کے خلاف دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ ایر نے راشد کی 77 گیندوں پر 83 رنز بنائے ہیں جبکہ راشد نے انہیں دو بار آؤٹ کیا ہے۔ اس کے علاوہ آندرے رسل نے اس سیزن میں آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک 177.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 179 رنز بنانے کے علاوہ 7 میچوں میں 6 وکٹ بھی اپنے نام کئے ہیں۔

گجرات کے تیز گیند باز لوکی فرگوسن پہلی بار اپنی پرانی فرنچائزی کولکاتہ کا سامنا کریں گے۔ وہ اس سیزن میں گجرات کے لیے محمد شامی کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔ دونوں نے آٹھ آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ راجستھان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فرگوسن نے 23 رنز دے کر تین وکٹ لیے تھے۔ گزشتہ چند میچوں میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کار آمد اننگز کھیلنے والے ابھینو منوہر ٹیم کی بیٹنگ کی ایک اہم کڑی ہیں۔ حالیہ میچوں میں انہوں نے 21 گیندوں میں 35 رنز اور 28 گیندوں میں 43 رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں انہوں نے 151.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز بنائے ہیں۔

Last Updated : Apr 23, 2022, 5:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details