ممبئی:آئی پی ایل 2022 میں اب تک پانچ میچ ہارنے کے بعد بورڈ پر اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ممبئی انڈینز آج ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔ پانچ بار کے چیمپیئن نے اپنی آئی پی ایل 2022 مہم کا آغاز بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز سے چار وکٹوں کی شکست کے ساتھ کیا اور ابھی تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں اسے راجستھان رائلز،کولکاتہ نائٹ رائیڈرز، پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینز نے پانچ میچ کھیلے ہیں اور ابھی تک اسے جیت نہیں مل سکی ہے۔ IPL Match Preview
اب ممبئی انڈینز واپس اسی جگہ پر جہاں سے اس نے اپنی مہم شروع کی تھی۔ ممبئی مزید میچ ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات پہلے ہی کم ہیں اور اب مزید ایک شکست اس کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تاہم ان کے بلے بازوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گیند بازی متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جسپریت بمراہ تو اچھی گیند بازی کر رہے ہیں لیکن انہیں دوسرے گیند بازوں کا ساتھ نہیں مل رہا ہے
دوسری جانب ممبی کے نوجوان کھلاڑی تلک ورما نے اب تک پانچ اننگز میں 157 اور سوریا کمار یادو نے تین اننگز میں 163 رنز بنائے ہیں لیکن بطور ٹیم ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ان جدوجہد کے باوجود ممبئی انڈینز کے سینئر بلے باز سوریہ کمار یادو نے جمعہ کو کہا کہ اگر وہ مل کر محنت کریں گے تو نتائج ضرور آئیں گے۔ یادو نے کہا کہ ٹیم میں حوصلے اچھے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف وقت کی بات ہے جب چیزیں بہتر ہوں گی اور اس لئے کوئی اداس یا مایوسی کا نقطہ نظر نہیں ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ممبئی انڈینز کو دوبارہ چیمپیئن ٹیم بننے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے، تو انہوں نے کہا کہ 'یہ اب بھی چیمپئن ٹیم ہے اور یہ ہمیشہ چیمپئن ٹیم رہے گی۔ آئی پی ایل 2022 میں ابھی بہت سارے میچ کھیلے جانے کے ساتھ، یادو نے سخت شروعات کے دوران ساتھ رہنے کی ضرورت کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی انڈینز پہلے میچ سے ہی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اگر وہ ماضی کی طرح طریقہ کار پر عمل کرے تو نتائج اچھے ہوں گے۔ ممبئی انڈینز نے سال 2014 سے پہلے ایسی شروعات کی ہے۔ اُس سال بھی اس نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیم انسپائریشن میں کم نظر نہیں آتی۔ یادو نے کہا ایسا پہلے بھی ہوا ہے، جب ہم لگاتار میچ ہارے ہیں لیکن بعد میں ہم نے اچھا بھی مظاہرہ کیا۔
ممبئی انڈینز جیت کے لیے پُر امید ہے تو دوسری جانب اس کی حریف ٹیم لکھنؤ سُپر جائنٹس پانچ میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کے ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ گجرات ٹائٹنز سے ہارنے کے بعد لکھنؤ نے لگاتار تین میچ جیتے ہیں اور اب اس میچ میں مشکلات کا شکار ممبئی انڈینز کا سامنا کرتے ہوئے لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کی قیادت والی لکھنؤ سُپر جائنٹس یقینی طور پر تمام دو پوائنٹس کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹاپ فور میں اپنی جگہ بنائے گی۔
دہلی کیپیٹلز بمقابلہ رائل چیلینجرز بنگلور: ہرشل کی واپسی کے بعد دہلی کے خلاف رائل چیلینجرز بنگلور جیت کی مہم کو پٹری پر لانے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز سے ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) آج دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں ہرشل پٹیل کی واپسی کے ساتھ اپنی جیت کی مہم کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔ آر سی بی نے مسلسل تین جیت کے ساتھ اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا تھا لیکن چنئی نے اسے پچھلے میچ میں 23 رنز سے شکست دی تھی۔ ٹیم کو اُس میچ میں ہرشل کی کمی محسوس ہوئی کیونکہ کپتان فاف ڈو پلیسس کے پاس شیوم دوبے اور رابن اتھپا کو روکنے کا آپشن نہیں تھا۔