اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: کمنز کی آندھی سے کولکاتہ کی جیت، ممبئی کی لگاتار تیسری شکست - Pat Cummins fire against Mumbai Indians

وینکٹیش ایر (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری اور پیٹ کمنز (ناٹ آؤٹ 56) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے 14ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 24 گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians

kolkata knight riders vs mumbai indians
kolkata knight riders vs mumbai indians

By

Published : Apr 7, 2022, 11:54 AM IST

ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادیو (52) اور کیرون پولارڈ (22) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹ پر 161 رنز کا مشکل اسکور بنایا تھا لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پیٹ کمنز کی طوفانی اننگ نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کرتے ہوئے چار اوورز پہلے ہی ختم کر دیا۔ کولکاتہ نے 16 اوور میں پانچ وکٹ پر 162 رنز بنائے۔ کمنز نے صرف 15 گیندوں میں چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے۔ کمنس پاکستان کا دورہ ختم ہونے کے بعد اس آئی پی ایل سیزن کا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ KKR beat MI in IPL Match

دوسری جانب ویکٹیش ایر نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 50 رنز بنائے لیکن دوسرے سرے پر وکٹیں گرتی رہیں۔ آندرے رسل پانچ گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد پانچویں بلے باز کے طور پر 101کے اسکور پر آؤٹ ہوئے لیکن پھر میدان میں اترنے والے کمنس نے اترتے ہی میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ پیٹ کمنز نے اننگز کے 15ویں اوور میں جسپریت بمراہ کی چوتھی اور پانچویں گیند پر چھکے اور چوکے لگائے۔ اس کے بعد کمنز نے 16ویں اوور میں ڈینیئل سامس کے اوور میں 35 رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ انداز میں ختم کر دیا۔ اس اوور میں 35 رنز بنے اور یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا مہنگا اوور بن گیا۔ Kolkata Knight Riders vs Mumbai Indians

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سُست شروعات کی۔ کپتان روہت شرما سمیت ابتدائی وکٹیں بھی گر گئیں، لیکن پھر سوریہ کمار اور پولارڈ کے طوفان سے کولکاتہ کے گیند بازوں کو دھو دیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوکے اور چھکے لگا کر ٹیم کو 161 رنز کے مشکل اسکور تک پہنچایا لیکن گیند باز اس اسکور کا دفاع نہ کر سکے۔ کولکاتہ کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار اوورز میں 49 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ امیش یادو اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کمنز کو ان کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Pat Cummins Fire Against Mumbai Indians

ABOUT THE AUTHOR

...view details