حیدرآباد: آئی پی ایل 2022 کے 55ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان میچ اتوار کی شام ڈی وائی پاٹل میں شیڈول کے مطابق کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کی ٹیم کا کووڈ-19 ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک اور رکن کا کووڈ-19 کے لیے مثبت رپورٹ آئی تھی جہاں ٹیم کے تمام اراکین کو ایک تازہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑا اور آئی پی ایل انتظامیہ نے سب کو اگلے نوٹس تک ہوٹل کے کمرے میں رہنے کا حکم دیا۔ IPL 2022, CSK vs DC
مثبت پایا گیا ممبر کسی دوسرے کھلاڑی کے ساتھ کمرہ شیئر کر رہا تھا۔ دونوں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم، یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا یہ رکن ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہے یا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں۔