آئی پی ایل میں آج سن رائزرس حیدر آباد اور دہلی کیپیٹلز کا میچ ہے اور اس سے عین قبل حیدر آباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن کورونا کی زد میں آگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے جب کہ ان کے رابطے میں آنے والے 6 ارکان کو بھی فوری طور پر کوارنٹین کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں نٹراجن کورونا مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کے رابطے میں آئے 6 دیگر کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔