آئی پی ایل کا چوتھا میچ راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
راجستھان رائلز کے نئے کپتان سنجو سیمسن, لوکیش راہل کی سربراہی والی ٹیم پنجاب کنگز ٹکر دے گی۔ ٹورنامنٹ کے 13 سیزن کنگز الیون پنجاب کے نام سے کھیلنے والی پنجاب ٹیم نے اس بار اپنا نام تبدیل کرکے پنجاب کنگز رکھ لیا ہے۔
دوسری جانب راجستھان نے گزشتہ سیزن میں ٹیم کی کمان سنبھالنے والے آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ریلیز کر دیا تھا جس کے بعد نوجوان کھلاڑی سنجو سیمسن کو ٹیم کی قیادت سونپی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ اب دہلی کیپیٹلز ٹیم کی نمائندی کریں گے۔
راجستھان رائلز کو امید ہے کہ سیمسن کو کپتان بنانے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ اس ٹیم کے پاس انگلینڈ کے دو بہترین کھلاڑی آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر موجود ہیں جو اپنے دم پر میچ کا رخ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حالانکہ نئے کپتان سنجو سیمسن بھی وکٹ کیپر بلے باز ہیں لیکن جوز بٹلر کی موجودگی میں انہیں وکٹ کیپنگ کی بجائے کپتانی پر توجہ دینے میں آسانی ہوگی جس کی وجہ سے ان پر دباؤ تھوڑا کم ہوگا۔
سنجو سیمسن(کپتان) جوز بٹلر، بین اسٹوکس، شیوم دوبے، ریان پراگ، منن ووہرا، راہل تیواتیا، کرس مورس، شریس گوپال،مستفیض الرحمٰن، چیتن سکاریا
کے ایل راہل(کپتان)، مینک اگروال، کرس گیل، نکولس پورن، محمد سمیع، دیپک ہُڈا، مروگن اشون، شاہ رخ خان، ریلی میریڈیتھ، اکشدیپ، جائے رچرڈسن۔