آئی پی ایل کا 13 واں میچ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے مابین چنئی کے ایم اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
روہت شرما(کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ، کرونال پانڈیا، راہل چہر، جینت یادو، جسپریت بمراہ، ٹرینٹ بولٹ
رشبھ پنت(کپتان، وکٹ کیپر)، پرتھوی شا، شکھر دھون، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوائنس، للت یادو، شیمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، کگیسو رباڈا، اویش خان، امت مشرا
آئی پی ایل 14 کا 13 واں میچ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے مابین چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہیں گی۔
دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز دونوں اب تک تین تین میچ کھیل کر دو دو مقابلے جیت چکے ہیں۔ پوانٹس ٹیبل میں دہلی دوسرے اور ممبئی تیسرے مقام پر ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت دہلی کیپٹلز دوسرے نمبر پر ہے۔
دہلی نے اپنے پچھلے مقابلے میں پنجاب کنگز کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 195 رنز کا چیلینجنگ کا اسکور بنایا تھا لیکن دہلی کیپیٹلز نے شکھر دھون کے 92 رنوں کی اننگ کی بدولے اس اسکور کو بآسانی حاصل کر لیا تھا۔ شکھر دھون نے 49 گیندوں میں 92 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس کے علاوہ دہلی کے بلے باز پرتھوی شا ابھی اچھی فارم میں ہیں اور پنجاب کے خلاف مقابلے میں انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 32 رنوں کی اننگ کھیلی تھی جبکہ مرکس اسٹوائنس نے محض 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 27 رن بنا کر دہلی کو 10 گیند باقی رہتے آسان جیت دلائی تھی۔
دوسری جانب ممبئی انڈینز کے پاس اوپننگ میں روہت شرما اور کونٹن ڈی کاک کی شکل میں دو بہترین بلے باز ہیں۔ ان کے بعد سوریہ کمار یادو بھی اچھی فارم میں چل رہے ہیں جبکہ کیرون پولارڈ، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا بھی رن بنانے کے اہل ہیں۔ پولارڈ تو گزشتہ میچ میں 22 گیندوں میں ناٹ آوٹ 35 رنز بنائے اور ان کی یہ اننگ کافی کارآمد ثابت ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ٹیم کے پاس جسپریت بمراہ اورٹرینٹ بولٹ کی شکل میں دو بہترین عالمی معیار کے تیز گیندباز ہیں جبکہ راہل چہر نے بھی گزشتہ میچ میں شاندار گیند بازی کی تھی۔
دہلی کیپیٹلز اور ممبئی کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا اور اس میں دونوں ٹیموں کے سلامی بلے بازوں کا اہم کردار رہے گا۔