دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد راجستھان نے جوز بٹلر(41 رنز) شیوم دوبے(35 رنز) اور کپتان سنجو سیمسن(42 رنز) کی مدد سے ممبئی انڈینز کو 172 رنوں کا ہدف دیا۔
راجستھان رائلز کی جانب سے جوز بٹلر اور یشسوی جیسوال نے اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 66 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ ان دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رنز بنائے اور ٹیم مضبوط شروعات فراہم کی۔ لیکن بدقسمتی سے دونوں بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکے۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو راہل چہر نے توڑا اور دونوں بلے بازوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔
جوز بٹلر نے 32 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ جیسوال نے 20 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنوں کی اننگ کھیلی۔