آئی پی ایل 2021 کا پہلا مقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر جہاں اس ٹورنامنٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھنے کا دباؤ ہوگا تو وہیں، وراٹ اینڈ کمپنی پہلی بار آئی پی ایل خطاب پر قبضہ کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
اس کے علاوہ سب کی نگاہیں تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی پر مرکوز ہوں گی کیوں کہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ چنئی سُپر کنگز پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئی تھی اور اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دھونی کس طرح کی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔