متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے میچز جاری ہیں۔ اس دوران ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی کی آخری دو لیگ میچز 8 اکتوبر کو ایک ہی وقت پر کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل آئی پی ایل 2021 کے لیگ میچ ڈبل ہیڈر کے ساتھ 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے تھے جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کا مقابلہ ابو ظہبی میں ہونا تھا جبکہ یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجے رائل چیلنجرز بینگلور کا مقابلہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف ہونا تھا لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر کو ہی دونوں میچ یو اے ای وقت کے مطابق 6 بجے سے (بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے)کھیلے جائیں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا نے پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔