آئی پی ایل کا 15 واں میچ چنئی سُپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مابین ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
- کولکاتا نائٹ رائیڈرس اسکواڈ:
ایون مورگن(کپتان)، نتیش رانا، شبھمن گل، راہل ترپاٹھی، دنیش کارتک(وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، آندرے رسل، پیٹ کمنز، کملیش ناگرکوٹی، ورون چکرورتی، پرسِدھ کرشنا
- چنئی سُپر کنگز اسکواڈ:
مہندر سنگھ دھونی(کپتان، وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، فاف ڈو پلیسس، معین علی، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، رویندر جڈیجہ، سیم کرین ، شاردُل ٹھاکر، لُنگی اینگڈی، دیپک چہر
جیت کے ساتھ اپنی آئی پی ایل مہم شروع کرنے والی کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) مہندرسنگھ دھونی کی چنئی سُپر کنگز(سی ایس کے) کے خلاف جیت کے لیے سخت مشقت کرنی ہوگی جس کی وجہ چنئی کے تمام کھلاڑیوں کا فارم میں ہونا ہے جبکہ کولکاتا اس مسئلہ سے جوجھ رہی ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز تین میچوں میں دو شکست اور ایک جیت کے ساتھ محض دو پوائنٹس لے کر پانچویں مقام پر ہے جبکہ تین بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سُپر کنگز تین میں سے دو میچوں میں شاندار اور بڑی جیت کی بدولت چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر دو پر ہے۔ اتنا ہی نہیں اس کا نیٹ رن (1.194+) ریٹ بھی سب سے زیادہ ہے۔
اس دوران کے کے آر کے لیے مزید ایک شکست اس کی پلے آف تک پہنچنے کی راہ مشکل کر سکتی ہے۔ ایسے میں اسے اس مقابلے کو کسی بھی حالت میں جیتنا ہوگا۔