اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مورس کی شاندار گیند بازی کے سامنے کولکاتا نے گھٹنے ٹیکے - Chris Morris

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 133 رنز ہی بنا سکی۔

راجستھان رائلز
راجستھان رائلز

By

Published : Apr 24, 2021, 9:24 PM IST

Updated : Apr 24, 2021, 9:37 PM IST

راجستھان رائلز کے کپتان سنجیو سیمسن نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور راجستھان کے گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے کولکاتا کو 133 رنوں پر روک دیا۔ کرس مورس نے کولکاتا کے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کے سلامی بلے باز شبھمن گل ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور 19 گیندوں میں محض 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ نتیش رانا 25 گیندوں میں 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد راہل تریپاٹھی نے محاذ سنبھالا اور 26 گیندوں میں 36 رنوں کی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے کچھ حد تک راہل تریپاٹھی کی مدد کی اور 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ گزشتہ میچ میں چنئی سُپر کنگز کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرنے والے آندرے رسل اور پیٹ کمنز اس میچ کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور بالترتیب 9 اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکی کپتان ایون مورگن کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے کرس مورس سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جے دیو انادکٹ، چیتن سکاریا اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 24, 2021, 9:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details