ایان مورگن کی قیادت والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں تیسری بار اور مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز چوتھی مرتبہ خطاب جیتنے کے مقصد سے جمعہ کے روز فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ چنئی کا 9واں فائنل ہے جبکہ کولکاتا کی ٹیم تیسری بار فائنل کھیلے گی اس سے قبل کولکاتا نے دو مرتبہ فائنل کھیلا اور دونوں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں ٹاپ پر رہنے والی دہلی کیپٹلز کو شکست دی اور فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔
چنئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو چار وکٹوں سے جبکہ کولکاتا نے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ جمعہ کے روز فائنل میں چنئی اور کولکاتا کے بیچ زبردست مقابلہ ہوگا۔
دو بار کے فاتح کولکاتا کے لیے یہ تیسرا فائنل ہے اور اس نے اپنے پچھلے دونوں فائنل جیتے ہیں، جبکہ چنئی کے لیے یہ نواں فائنل میچ ہوگا اور وہ تین بار فاتح رہا ہے۔