اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: دہلی کپیٹلز کو 189 رنز کا ہدف

آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے دوسرے میچ میں چنئی سُپر کنگز نے سریش رائن کی کی شاندار نصف سنچری اور سیم کرین کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

delhi capitals
delhi capitals

By

Published : Apr 10, 2021, 9:18 PM IST

Updated : Apr 10, 2021, 9:41 PM IST

دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر چنئی کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد سریش رائنا (54 رنز)، سیم کرین (34 رنز) اور معین علی (36 رنز) کی بدولت چنئی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر

پہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی سُپر کنگز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز رتو راج گائیکواڑ اور فاف ڈو پلیسس 7 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ گائیکواڑ 5 رنز بنائے انہیں کرس ووکس نے آؤٹ کیا جبکہ ڈو پلیسس کھاتہ کھولے بغیر ہی اویس خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

دونوں سلامی بلے بازوں کے سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد سریش رائنا اور معین علی نے ٹیم کو سنبھالا اور تیسرت وکٹ کے لیے 53 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران معین علی نے جارحانہ رخ اختیار کیا اور 24 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے جبکہ سریش رائنا نے 36 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے رواں آئی پی ایل کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ رائنا 54 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

سریش رائنا کی کی شاندار نصف سنچری

اس کے بعد جڈیجہ اور رائیڈو نے اسکور سنبھالنے کی کوشش کی۔ ان دونوں نے باترتیب 26 اور 23 رنز بنائے جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کھاتہ کھولے بغیر ہی اویس خان کا شکار بنے۔

آخری اوورز میں نوجوان آل راؤںدر سیم کرین نے 15 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔

دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کرس ووکس اور اویس خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون اور ٹام کرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Apr 10, 2021, 9:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details