انڈین پریمیئر لیگ 2021 کا 10واں مقابلہ آج چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں رائل چیلینجرس بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے درمیان سہ پہر ساڑھے تین بجے سے کھیلا جائے گا۔
اپنے شروعاتی دو میچ جیتنے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک لگانا چاہے گی۔
آر سی بی کے بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک ہی اوور میں تین وکٹ لے کر میچ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہیں آر سی بی کے لیے اسپنر یجویندر چہل بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔