آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں ابھی تک فروخت ہونے والے کھلاڑیوں میں کرس مورس سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ مورس کو راجستھان رائلز نے 16 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا۔
اس کے علاوہ رائل چیلینجرز نے کائل جیمیسن کو 15 کروڑ اور گلین میکسویل کو 14 کروڑ 25 لاکھ روپے میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ جبکہ جے رچرڈسن کو پنجاب کنگز نے 14 کروڑ روپے اور کرشنپا گوتم کو چنئی سُپر کنگز نے 9 کروڑ 25 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا۔