میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر کولکاتا نے کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسیل (15 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی چست گیندبازی سے ممبئی انڈینس کو 20 اوور میں 152 رن کے اسکور پر روک دیا تھا۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ کولکاتا کو یہ مقابلہ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی لیکن ممبئی کے ارادے کچھ اور ہی تھے اور اس نے کولکاتا کو سات وکٹ پر 142 رن پر روک دیا اور حیران کن جیت اپنے نام کی۔
ممبئی کے لیے اس کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے چار اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ نکالے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کرنال پانڈیا نے چار اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ تیز گیندباز ٹرینٹ بولڈ نے چار اوور میں 27 رن پر دو وکٹ لیے۔ بولٹ نے کولکاتا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رن نہیں بنانے دیے اور اس اوور میں دو وکٹ نکالے۔