اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 14: سنسنی خیز مقابلے میں کے کے آر کی جیت - آئی پی ایل 14:

کلکتہ نائٹ رائیڈرس اور حیدرآباد سن رائزرس کے درمیان آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں کے کے آر نے حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 14: کلکتہ نائٹ رائیڈرس نے حیدرآباد سن رائزرس کو 10 رنز سے شکست دے دی
IPL 14: Calcutta Knight Riders beat Hyderabad Sun Riser by 10 runs

By

Published : Apr 12, 2021, 7:33 AM IST

Updated : Apr 12, 2021, 8:05 AM IST

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دوبار کی چمپیئن کلکتہ نائٹ رائیڈرس کا پلہ بھاری رہا اور اسے دس رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ میچ میں نتیش رانا اور راہل ترپاٹھی نے جارحانہ اننگ کھیلی اور دنیش کارتک کے طوفانی 22 رنز کی بدولت میچ میں حیدرآباد کے لیے 188 رنز کا ہدف رکھا۔

آئی پی ایل 14: کلکتہ نائٹ رائیڈرس نے حیدرآباد سن رائزرس کو 10 رنز سے شکست دے دی

لیکن دوسری جانب حیدرآباد سن رائزرس کے بلے باز 188 کے ہدف کو عبور نہیں کرسکے۔ منیش پانڈے اور جانی بیرسٹو ہی ایسے بلے باز رہے جنہوں نے بالترتیب 61 اور 55 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی۔ اخیر میں عبدالصمد کی جانب سے صرف 8 بالس پر بنائے گئے 19 رنز بھی بیکار گئے، اس طرح کولکتہ نے حیدرآباد کو 10 رن سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 14: کلکتہ نائٹ رائیڈرس نے حیدرآباد سن رائزرس کو 10 رنز سے شکست دے دی

قبل ازیں ٹاس جیت کر حیدرآباد نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کلکتہ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سلامی بلے باز نتیش رانا (80) اور راہل ترپاٹھی (53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز آئی پی ایل 14 کے تیسرے مقابلہ کو یک طرفہ انداز میں 10 رن سے جیت لیا۔

کولکتہ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 187 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا، جب کہ حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 177 رنز ہی بنا سکی۔ حیدرآباد کی طرف سے منیش پانڈے نے ناٹ آوٹ 61 اور جانی بیرسٹو نے 55 رنز بنائے۔ سلامی بلے باز نتیش رانا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 8:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details