اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ٹیم کو آئی پی ایل خطاب جتوانے کی کوشش کروں گا'

دہلی کیپیٹلز کے نومنتخب کپتان رشبھ پنت نے کہا کہ وہ ٹیم کو پہلا خطاب جِتانے کی پوری کوشش کریں گی۔ پنت کو شریس ایر کی جگہ ٹیم کی کمان سونپی ہے۔ ایر زخمی ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہیں۔

rishabh pant
rishabh pant

By

Published : Apr 6, 2021, 9:49 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی دہلی کیپٹلز کے نئے کپتان رشبھ پنت نے کہا کہ وہ کپتانی ملنے سے کافی اچھا محسوس کر رہے ہیں اور اس موقع کا پورا فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 6 سیزن میں 2079 رن بنا چکے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کہا کہ 'میں اپنے سبھی کوچز اور ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے کپتانی کی ذمہ داری سونپی اور میں کوشش کروں گا کہ اس ذمہ داری کو پورا فائدہ اٹھاؤں گا۔

پنت نے کہا کہ 'ہم ایک ٹیم کی شکل میں گزشتہ دو، تین برسوں سے کافی اچھا کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ابھی تک آئی پی ایل خطاب نہیں جیتا ہے اور میں اس مرتبہ خطاب جیتنے کے لیے اپنی جانب سے پوری کوشش کروں گا۔

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے مزید کہا کہ 'اس بار ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ٹیم میں سے ہر ایک اپنا 100 فیصد دے ​​رہا ہے۔ میں ٹیم کے ماحول سے بہت خوش ہوں اور ایک کپتان کو اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہئے۔

دہلی کیپیٹلز ٹیم کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے بارے میں پنت نے کہا کہ 'پچھلے دو تین برسوں میں رکی پونٹنگ کی سربراہی ہمارے لیے بہت شاندار رہی ۔ وہ ٹیم کے اندر ایک نئی توانائی لاتے ہیں۔ ایک کھلاڑی کے طور پر جب ہم انہیں دیکھتے ہیں اور آپ تب یہ سوچتے ہیں کہ ایسے شخص سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details