حیدرآباد: سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کے سامنے 187 رنز کا ہدف رکھا ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ہنری کلاسن نے شاندار سنچری کھیلی۔ ہنری کلاسن نے 51 گیندوں پر 104 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ ہیری بروک نے 19 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ تاہم اس کے علاوہ سن رائزرس حیدرآباد کے باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 11 جبکہ راہول ترپاٹھی نے 15 رنز بنائے۔ سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے 20 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے باؤلرز کی بات کریں تو مائیکل بریسویل نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شہباز احمد کے علاوہ ہرشل پٹیل اور محمد سراج کو 1-1 کامیابی ملی۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔