نئی دہلی: آئی پی ایل کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں متعدد مسلمان کھلاڑی بھی ہیں، جو سخت اور مشکل حالات کے دوران روزے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تاہم ان دنوں راشد خان، نور احمد اور ہاردک پانڈیا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائر ہو رہی ہے۔ جس میں گجرات جائنٹس کے کپتان ہاردک پانڈیا راشد خان کے ساتھ سحری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو کافی شیئر کیا جا رہا ہے اور شائقین کرکٹ اسے خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔
در اصل یہ فوٹو دہلی اور گجرات کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد کی ہے۔ جس میں دہلی کو گجرات کے ہاتھو شکست ہوئی۔ گجرات نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ میچ کے بعد سحری کے وقت ہاردک پانڈیا افغان کرکٹرز کے روم پہنچے اور سحری میں شامل ہوئے۔ ہاردک کو سحری میں شامل ہوتے دیکھ کر راشد خان بھی بہت خوش ہوئے اور انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی۔ بتادیں طلوع صبح صادق سے پہلے کھانا کھانے کو سحری کہتے ہیں۔ طلوع صبح صادق کے بعد مسلمان روزے دار پورے دن غروب آفتاب تک کچھ نہیں کھاکر روزہ مکمل کرتے ہیں۔