ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع وانکھڑے اسٹیڈیم میں میزبان ممبئی انڈنیس اور گجرات ٹائنٹس کی ٹیمیں انڈین ہر ئمیر لیگ کے 57 ویں میچ میں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے سامنے جیت درج کرکے پلے آف کی دوڑ میں اپنی جگہ کو مضبوط بنانے کا چیلنج تھا۔
گجرات ٹائٹنس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر میزبان ممبئی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔پہلے بیٹنگ کرنے اتری ممبئی انڈنیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگ کی جارحانہ انداز میں شروعات کی۔کپتان روہت شرما اور ایشان کسن نے شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی۔
کپتان روہت شرما نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکے کی مدد سے 29 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔دوسری طرف ایشان کسن نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگ کی شروعات کی۔انہوں نے 19 گیندوں پر 4 چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رن بنا کریز پر موجود تھے۔