اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے - انڈین پریمیئر لیگ

آئی پی ایل 2023 میں آج گجرات ٹائٹنز اور کے کے آر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوپہر 3:30 بجے کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل میں گجرات تیسرے جب کہ کے کے آر چھٹے نمبر پر ہے۔ Gujarat Titans vs Kolkata Knight Riders

آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے
آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے

By

Published : Apr 9, 2023, 11:41 AM IST

احمدآباد: آئی پی ایل 2023 کا 13واں میچ آج گجرات ٹائٹنز اور کولکاتا نائٹ رائڈرز کے درمیان دوپہر 3:30 بجے سے احمدآد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2023 میں گجرات اور کولکاتا کے درمیان یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب یہ دونوں ٹیمیں اس پچ پر صرف ایک بار ٹکرائی ہیں جس میں گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔ گجرات کی ٹیم شاندار کھیل دکھا رہی ہے۔ گجرات نے آئی پی ایل 2022 میں اپنا کھیل جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے اس نے آگے کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اب تک کھیلے گئے 2 میں سے 2 میچ جیتے ہیں اور آج کا میچ جیت کر ہیٹ ٹرک لگانا چاہے گی۔

واضح رہے کہ گجرات کی ٹیم گزشتہ سیزن کی فاتح ہے۔ وہ اس سیزن میں بھی چیمپئن کی طرح کھیل رہی ہیں۔ گجرات نے اس سیزن کے اپنے دونوں ابتدائی میچ بہت آسانی سے جیت لیے ہیں۔ گجرات کی ٹیم اپنی بلے بازی میں کافی گہرائی رکھتی ہے۔ اس ٹیم میں تیز گیند بازوں اور اسپن باؤلرز کا بھی اچھا توازن ہے۔ آل راؤنڈرز بھی اچھی تعداد میں ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی اچھے فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ گجرات کی ٹیم میں ریدھیمان ساہا، شبمن گل اور ڈیوڈ ملر جیسے بلے باز ہیں۔ ہاردک پانڈیا، راہل تیوتیا اور راشد خان جیسے آل راؤنڈر ہیں۔ اس ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بھی خطرناک ہے۔ محمد شامی اور الزاری جوزف جیسے گیند باز ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ راشد خان اسپن کا زمہ اٹھا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 چنئی سپرکنگز نے ممبئی انڈینز کو سات وکٹوں سے شکست دی

وہیں کولکتہ نائٹ رائڈرز اپنا پچھلا میچ رائل چیلینجر بنگلورو سے جیت کر آرہی ہے اور وہ جیت کے سلسے کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ کولکتہ کے پاس امیش یادیو اور ٹم ساؤتھی جیسے اچھے تیز گیند باز ہیں لیکن وہ ابھی تک اپنا چھاپ نہیں چھوڑ سکے ہیں۔ بتا دیں کہ کے کے آر نے اس سیزن کا اپنا پہلا میچ ہارا تھا، لیکن دوسرے میچ میں بڑی جیت درج کی تھی۔ کے کے آر کے سلامی بلے باز رحمن اللہ گرباز اچھے فارم میں دکھ رہے ہیں، آر سی بی کے خلاف انہوں نے نصف سنچری کی تھی وہیں شاردل ٹھاکر نے اپنے بلے کمال دکھایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details