اردو

urdu

ETV Bharat / sports

GT vs MI 2023 IPL Qualifier 2 ممبئی انڈینس کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف - سلامی بلے باز شبھمن گل کی شاندار سنچری

سلامی بلے باز شبھمن گل کی شاندار سنچری کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے ممبئی کے سامنے جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ممبئی انڈینس کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف
ممبئی انڈینس کو جیت کے لئے 234 رنز کا ہدف

By

Published : May 26, 2023, 10:52 PM IST

Updated : May 27, 2023, 10:58 AM IST

احمد آباد: ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کوالیفائر میچ میں ٹاس جیت کر میزبان گجرات ٹائٹنز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لیکن روہت شرما کا فیصلہ بہتر ثابت نہیں ہوا۔ ردھیمان ساہا اور شبھمن گل نے پہلے وکٹ کے لئے 54 رن کی شراکت داری کی۔ شبھمن گل نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئے ٹاس کو جیتنے کے بعد روہت نے کہا کہ وہ اس پچ پر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیں گے۔ موسم کو دیکھتے ہوئے میری ٹیم بعد میں بیٹنگ کرے گی۔ پچ نم ہے لیکن جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا، پچ بہتر ہوتی جائے گی۔ ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں آسانی محسوس کرے گی۔ چنئی میں ہم حالات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن یہاں حالات مختلف ہیں۔ نوجوان کھلاڑی اچھی طرح سے گزرے ہیں اور انہیں کافی اعتماد ملا ہے اور شاید یہی ایک وجہ ہے کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد شوقین کی جگہ کمار کارتکیہ کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔

گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ’’بارش کو دیکھتے ہوئے، ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، لیکن یہ اچھی پچ لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں ہم سب نے دیکھا گروپ مرحلہ کیسا بھی ہو، کہ کوالیفائرز مزیدار ہوتے ہیں ۔ اس موقع سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے۔ یہاں بہت زیادہ کراؤڈ سپورٹ ملے گا اور ہم اچھا ہدف مقرر کرنے کے بعد پورے جوش و جذبے کے ساتھ بولنگ کریں گے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے کوالیفائر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دینے کے بعد ممبئی کی ٹیم کا مقابلہ گجرات سے ہوگا۔ یہاں جیتنے والی ٹیم آئی پی ایل کے فائنل میں چنئی سپر کنگز سے ٹکرائے گی۔ 2022 کے سیزن میں گجرات نے آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔

گجرات کی ٹیم اس گراؤنڈ پر آٹھ میں سے پانچ میچ جیت چکی ہے، جس میں 25 اپریل کو ممبئی کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔ آمنے سامنے کے میچوں میں گجرات نے ممبئی کو دو بار شکست دی ہے جبکہ روہت کی ٹیم ایک بار جیت چکی ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : May 27, 2023, 10:58 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details