احمد آباد: آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ 20 اوورز مین 9 نو کٹوں نے نقصان پر 188 رنز بنائے اور حیدرآباد کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔ گجرات کی جانب سے شمبن گل کی شاندار سنچری اسکور کی۔ گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے یہ میچ جیتنا چاہے گی۔ وہیں حیدرآباد کے 11 میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے سن رائزرس ٹیم کو یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔
سن رائزرس حیدرآباد کے لیے یہ سیزن کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم کو پہلے سات میچوں میں سے پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد حیدرآباد نے اگلے چار میں سے دو میچز جیتنےمیں کامیاب رہے اور ٹیم نے 11 میں سے چار میں کامیابی حاصل کی، جبکہ سات میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پلے آف کی دوڑ میں رہنے کے لیے حیدرآباد کو بقیہ تین میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کے بعد بھی یہ ٹیم ٹاپ فور ٹیموں میں پہنچنے کے لیے قسمت پر انحصار کرے گی۔