فرنچائز کے مطابق جوش فلپ پورے آئی پی ایل سیزن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ایلن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ حالانکہ فلپ کی عدم موجودگی کی وجہ واضح نہیں ہے۔
جوش فلپ کی جگہ فِن ایلن آر سی بی میں شامل
آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے آسٹریلیا کے جوش فلپ کی جگہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز فِن ایلن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سال 2020 میں آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کریئر کا آغاز کرنے والے فلپ نے صرف پانچ آئی پی ایل میچ کھیلے اور 78 رنز بنائے ہیں جبکہ 21 سالہ فِن ایلن رواں سیزن میں آئی پی ایل میں قدم رکھیں گے۔
ایلن نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ سُپر اسمیش کے موجودہ سیزن میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 194 کے اسٹرائک ریٹ سے 25 چھکوں کی مدد سے 512 رنز بنا کر ویلنگٹن فائربرڈس کو خطاب جیتنے میں اہم کرداد ادا کیا ہے۔ ایلن کی بیس پرائز بھی فلپ کی بیس پرائز 20 لاکھ روپے کے برابر ہے۔