اردو

urdu

ETV Bharat / sports

معین علی پر تسلیمہ کے متنازعہ ٹوئٹ پر جوفرا آرچرکا سخت رد عمل - میں اس پر یقین نہیں کرسکتا

جوفرا آرچر میدان میں ایک جارحانہ گیندباز ہیں۔ انگلینڈ کے اس تیز گیندباز نے منگل کے روز بنگلہ دیش کی مصنف تسلیمہ نسرین کو اپنے کرارے جواب کے ذریعہ کرکٹ کے مداحوں کے دل جیت لئے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب دیا
انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب دیا

By

Published : Apr 7, 2021, 11:38 AM IST

بنگلہ دیشی مصنف تسلیمہ نسرین جو ہمیشہ متنازعہ بیانات کے سلسلہ کی وجہ سے اور اپنی تحریر کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔ حال ہی میں تسلیمہ نے انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیا۔ تسلیمہ نے معین علی کے لئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر معین علی کرکٹ سے وابستہ نہ ہوتے تو وہ شام جاتے اور داعش کا حصہ بن جاتے۔ ان کے ٹویٹ پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے مذمت کرتے ہوئے کرارا جواب دیا ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب دیا

تسلیمہ نسرین نے کہا تھا کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی اگر وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہوتے تو وہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام) میں شامل ہوجاتے۔

  • آرچر نے پوچھا کیا آپ ٹھیک ہیں؟

آرچر اب تک 96 بین الاقوامی وکٹیں لے چکے ہیں، انہوں نے لکھا: "کیا آپ ٹھیک ہیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں۔ "

آئی پی ایل میں چننئی سُپر کنگز نے شراب برانڈ کا نام اپنی ٹی شرٹ سے ہٹادیا تھا۔ سب نے اس بات کو لے کر معین علی کو نشانہ بنانا شروع کیا کہ معین نے مینجمنٹ کو بتاکر یہ لوگو ہٹادیا ہے۔ حد تو تب ہوگئی جب بنگلہ دیشی مصنف تسلیمہ نسرین جو اپنے متنازعہ تبصروں کے لئے جانی جاتی ہے، نے ٹویٹ کیا کہا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو سیریا جاکر وہاں آئی ایس آئی ایس کے لیے ملیٹنیسی کرتے۔ بہرحال تسلیمہ نسرین کے ٹویٹ کی وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے تسلیمہ نسرین کو منہ توڑ جواب دیا

انگلینڈ کے کرکٹر ثاقب محمود نے بھی تسلیمہ نسرین کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر یقین نہیں کرسکتا، یہ نفرت انگیز ٹویٹ ہے۔ ثاقب محمود کے اس ٹوئٹ کو انگلینڈکے دیگر کھلاڑی سیم بلبنگس سے ری ٹوئٹ کیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details