جے پور: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہاتھوں 112 رن کی زبردست شکست کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن کا اندازہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے رائلز کے سامنے 172 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں سیمسن کی ٹیم 10.3 اووروں میں 59 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئی پی ایل ٹیبل پر چھٹے نمبر پر 12 پوائنٹس کے ساتھ موجود رائلز ماضی قریب میں بھولنے کے قابل نہیں ہے اس نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں جیت حاصل کی ہے۔
میچ کے بعد سیمسن نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کہاکہ ’’وہ سوچ رہے تھے کہ ہم سے کہاں غلطی ہوءی۔ معذرت، میرے پاس ابھی اس کا جواب نہیں ہے۔ آئی پی ایل کی نوعیت ہم سب جانتے ہیں، ایک دو دن میں چیزیں بدل سکتی ہیں۔ رائلز کے ہدف کے تعاقب میں یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سیمسن سات رن کے اندر ہی پویلین لوٹ گئے۔ رائلز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں دھماکہ خیز بیٹنگ کا منصوبہ اس بار کام نہیں آیا جس کے بعد ٹیم کا ابھرنا مشکل ہوگیا۔'
انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر پاور پلے میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن آج ایسا نہیں ہو سکا۔ اپنی بیٹنگ کا اندازہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی یہی فطرت ہے۔ آپ کو پاور پلے میں تیز بیٹنگ کرنی ہوتی ہے، کیونکہ بعد میں وکٹ سست ہونے والی ہوتی ہے۔