چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعرات کے روز آئی پی ایل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو شکست دینے کے بعد کہا کہ 'ہم نے کہا تھا کہ ہم مضبوطی کے ساتھ واپسی کرنا چاہتے ہیں۔'
دھونی نے میچ کے بعد کہا 'بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا۔ آپ ہمیشہ میچ نہیں جیت سکتے اور گزشتہ سیزن میں کافی کچھ ہمارے حق میں نہیں گیا تھا۔ یہ ضروری ہے کہ بہانے نہ بنائیں اور ہم نے اس سال ان چیزوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کیا ہے۔'
کھلاڑیوں نے رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں کو توازن میں رکھنے کی ذمہ داری لی ہے اس کے لیے کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کو کریڈٹ جاتا ہے۔'