اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL Mega Auction: دھونی، روہت اور وراٹ کو فرنچائزیز نے برقرار رکھا - Bumrah retained by IPL franchises

آئی پی ایل رٹینشن IPL Retention کے لیے 30 نومبر آخری تاریخ ہے اور ابھی تک کی معلومات کے مطابق دھونی، روہت اور کوہلی کو ان کی فرنچائزیز نے اپنی ٹیموں میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

IPL Mega Auction
IPL Mega Auction

By

Published : Nov 30, 2021, 7:45 PM IST

آئی پی ایل کی دفاعی چیمپئن چنئی سُپر کنگز Chennai Super Kings نے کپتان مہندر سنگھ دھونی، رائل چیلینجرز بنگلور Royal Challengers Bangalore نے وراٹ کوہلی اور گلین میکسویل، ممبئی انڈئنز Mumbai Indians نے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، کولکاتا نائٹ رائیڈرس Kolkata Knight Riders نے سنیل نارائن اور آندرے رسل جیسے بڑے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے لیے اپنی اپنی ٹیموں میں برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی ایل

کرک انفو نے جن ناموں کی تصدیق کی ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے وہ جس ترتیب میں دکھائی دے رہے ہیں وہ آئی پی ایل ریٹینشن فہرست کے مطابق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 کے لیے ہونے والی میگا نیلامی IPL Mega Auction کے لیے فرنچائزیز کو اپنی ٹیم میں 4 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا ہے اور بقیہ کو ریلیز کرنا ہے اس لیے اب تمام ٹیمیں نئے طور پر بنائی جائیں گی۔

جن فرنچائزیز نے اپنی ٹیموں میں کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اس کی فہرست درج ذیل ہے۔

چنئی سُپر کنگز: رویندرجڈیجہ، مہندر سنگھ دھونی، رتوراج گائیکواڑ اور معین علی

کولکاتا نائٹ رائیڈرس: سنیل نارائن، آندرے رسل، ورون چکرورتی اور وینکٹیش ایر

سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن

پنجاب کنگز: مینک اگروال، ارشدیپ سنگھ

ممبئی انڈینز: روہت شرما، جسپریت بمراہ

رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل

دہلی کیپٹلس:رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل، اینریک نورکیا

راجستھان رائلز: سنجو سیمسن

ABOUT THE AUTHOR

...view details