ممبئی: مچل مارش (63) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کے خلاف پیر کو آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔ Delhi challenging score with Marsh half century
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے لیام لیونگسٹن کی اننگ کی پہلی گیند پر اپنے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کھو دیا۔ لیونگسٹن نے بعد میں دہلی کے کپتان رشبھ پنت اور روومن پاول کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ لیونگسٹن نے چار اوورز میں 27 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پنت سات اور پاول دو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ Delhi challenging score with Marsh half century