اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی کیپٹلس کو اب بھی پہلی جیت کی تلاش - کولکاتا دہلی سے بدلہ لینے اترے گی

دہلی کیپٹلس دہلی کے ہوم گراؤنڈ پر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے ساتھ مقابلہ کرے گی، جہاں دہلی کیپٹلس KKR کے خلاف اپنے ریکارڈ کو دہرانے کی کوشش کرے گی، جب کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز گزشتہ برس کا بدلہ لینے کے لیے میدان میں اترے گی۔

Delhi Capitals Vs Kolkata Knight Riders Match Preview Head to Head
دہلی کیپٹلس کو اب بھی پہلی جیت کی تلاش

By

Published : Apr 19, 2023, 8:08 PM IST

نئی دہلی:آئی پی ایل کے 28 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس جمعرات کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ کرے گی۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر کی ٹیم فتح کا کھاتہ کھولنے کی کوشش کرے گی۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم پر کافی دباؤ ہے، جو گھریلو میدان میں اب تک اپنے تمام میچ ہارے ہیں۔ دوسری جانب کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم آخری دو میچ ہارنے کے بعد جیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہیں گے۔ اس قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف آخری اوور میں رنکو سنگھ کی شاندار بلے بازی کے علاوہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 81 رنز کی شاندار جیت حاصل کی، لیکن اس کے علاوہ کولکاتا کی ٹیم اپنی تین میچز ہار چکی ہے۔

دوسری طرف اگر ہم دہلی کیپٹلس ٹیم کی بات کریں تو دہلی کیپٹلس کی ٹیم اب تک کھیلے گئے تمام میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے کھیل کر میچ جیتنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ اس کے گیند باز ہدف کا دفاع کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں وہ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ر ہے ہیں، جب کہ اس سے قبل دو میچ ہار چکی ہے۔

اگر ہم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 میچوں کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو دہلی کیپٹلس نے آخری 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ KKR نے صرف 2 میچ جیتے ہیں، لیکن موجودہ آئی پی ایل سیریز میں دہلی جس طرح سے ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اس میچ کو جیتنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑ سکتی ہے۔ کولکاتا کو سال 2022 میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں دہلی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اس لیے کولکتہ کی ٹیم پچھلے سال کے حسابات کو ٹھیک کرنا چاہے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details