نئی دہلی: شامی اور راشد خان کے سامنے دہلی کپیٹلز کے بلے باز بے بس نظر آئے۔ دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل کے 7ویں میچ میں آج دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ موجودہ سیزن میں دہلی کیپٹلس نے شکست کے ساتھ شروعات کی ہے۔ انہیں پہلے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے شکست دی تھی۔ جب کہ گجرات ٹائٹنز نے جیت کے ساتھ شروعات کی ہے۔ دہلی کیپٹلز کو اب بھی اپنی پہلی جیت کا انتظار ہے۔ ٹائٹنز نے افتتاحی میچ میں 4 بار کی چیمپیئن چنئی سپر کنگز کو شکست دی۔ آج کے میچ میں گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اب دونوں ٹیموں میں شامل ہوں گے۔ ایسے میں یہ میچ سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ اس میچ میں دہلی کے ریگولر کپتان رشبھ پنت کے گراؤنڈ میں پہنچنے کی امید ہے، جنہیں ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
IPL 2023 جیت کے لیے گجرات ٹائٹنز کو 163 رنز کا ہدف - IPL 2023 7th match uptates
آئی پی ایل 2023 کے ساتویں میچ میں، دہلی کیپٹلز اور دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جیت کے لیے گجرات ٹائٹنز کو 163 رنز کا ہدف۔ IPL 2023
اگر اعداد و شمار کی بات کریں تو دہلی اور گجرات کی ٹیمیں اب تک ایک بار ٹکر چکی ہیں، جہاں گجرات نے جیت حاصل کی ہے۔ ڈیوڈ ملر نے گجرات کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، جب کہ دہلی کو تیز گیند باز اینریک نورکیا نے جوائن کیا ہے۔ دہلی کو بلے بازی میں کپتان وارنر اور مچل مارش سے زیادہ امیدیں ہوں گی۔ جب کہ گجرات کے پاس شبمن گل جیسا اوپنر ہے جو کسی بھی گیندبازی کے حملے کو بارداشت کرنے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل میں اپنا دوسرا سیزن کھیل رہی ہے۔ پہلے سیزن میں اس نے دہلی کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے میچ میں اوپنر پرتھوی شا اور وکٹ کیپر سرفراز خان جلد آؤٹ ہوگئے تھے۔ سب کی نظریں گجرات کے خلاف اس بلے باز پر بھی ہوں گی۔
مزید پڑھیں: