نئی دہلی:آئی پی ایل 2023 کا 67واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹیلز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان دوپہر ساڑے تین بجے سے کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2023 میں چنئی سپر کنگز کو پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے دہلی کیپٹلز کو شکست دینی ہوگی۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ کی بات کریں تو یہاں کی وکٹ اسپن کے لیے کافی سازگار سمجھی جاتی ہے۔ گیند عام طور پر پچ پر نیچے رہتی ہے، جس سے بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہاں کی وکٹ اسپنرز کی بہت مدد کرتی ہے۔ اس وقت سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
چنئی سپر کنگز کو اپنے آخری میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست ملی تھی۔ اس وقت سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہونے والی دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ 15 رنز سے جیتا تھا۔ رواں سیزن میں چنئی سپر کنگز اور دہلی کپیٹلز کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ پچھلے میچ میں چنئی نے 27 رنز سے میچ جیتا تھا۔ اس میچ کو جیت کر چنئی پلے آف میں جگہ یقینی بنائے گی، لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہے گی یا نہیں اس کا فیصلہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا۔ لکھنؤ کے بھی 15 پوائنٹس ہیں لیکن چنئی کا رن ریٹ بہتر ہے۔