نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے 44 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے پوائٹس ٹیبل میں سر فہرست گجرات ٹائٹنز کو گھر پر شکست کا مزہ چکھایا۔ سنسنی خیز و کم اسکورنگ مقابلے میں دہلی نے گجرات کو 5 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی دہلی کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بھی برقرار ہے۔ 23 کے اسکور پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد دہلی نے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایسا کھیل دکھایا کہ پورا احمد آباد دہلی ٹیم کا دیوانہ ہوگیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی ٹیم 23 رنز پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں نظر آئی۔ ٹیم کو شراکت داری کی اشد ضرورت تھی۔ ایسے میں امان حکیم خان دہلی کے لیے مسیحا بن کر سامنے آئے۔ امان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ امان نے اکشر کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے اہم شراکت داری کی۔ اس کے ساتھ ہی، ریپل پٹیل کے ساتھ مل کر انہوں نے دہلی کے اسکور بورڈ پر مقابلے کے قابل رنز بنائے۔