اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: ممبئی انڈینز کی لگاتار پانچویں شکست

سلامی بلے باز شکھر دھون (70 رنز) اور کپتان مینک اگروال (52 رنز) کی نصف سنچری اور پھر جیتیش شرما (30 رنز) اور شاہ رخ خان (15 رنز) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل کے ​ 23ویں میچ میں 12 رنز سے شکست دی۔ Punjab Kings Defeat Mumbai Indians

Mumbai Indians vs Punjab Kings
Mumbai Indians vs Punjab Kings

By

Published : Apr 14, 2022, 12:52 PM IST

پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 198 کا بڑا اسکور بنایا تھا جب کہ ممبئی انڈینز کافی کوشش کرنے کے باوجود 9 وکٹ پر 186 تک ہی پہنچ سکی۔ پنجاب نے پانچ میچوں میں اپنی تیسری جیت درج کی اور ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ یہ ممبئی کی مسلسل پانچویں شکست ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ممبئی انڈینز کو مسلسل پانچ میچوں میں شکست ہوئی۔ Punjab Kings Compound Mumbai Indians

ہدف کے تعاقب میں اتری ممبئی انڈینز نے 31 رنز کا ٹھوس آغاز کیا لیکن اس اچھی شروعات کے بعد دونوں سلامی بلے بازوں نے وکٹ گنوا دیئے۔ کپتان روہت شرما نے کگیسو ربادا پر زوردار چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ روہت باڈی پر آنے والی گیند کو پُل کرنا چاہتے تھے لیکن گیند بلے کے اوپری کنارے کو لے کر اسکوائر لیگ کی سمت کھڑی ہوگئی۔ روہت کی شکل میں پنجاب کو بہت بڑا وکٹ مل گیا۔ روہت نے 17 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد ایشان کشن بھی اگلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ممبئی کا دوسرا وکٹ 32 کے اسکور پر گرا۔ Mumbai Indians vs Punjab Kings

اس کے بعد بے بی اے بی کے نام سے مشہور ڈیوالڈ بریوس نے راہل چہر کے ایک اوور میں 29 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل تھے لیکن وہ صرف ایک رن سے نصف سنچری بنانے سے محروم رہے۔ ارشدیپ نے اوڈین اسمتھ کی گیند پر بریوس کا کیچ لیا۔ بریوس نے 25 گیندوں پر 49 رنز میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ تلک ورما نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اور 13ویں اوور کی پانچویں گیند پر ایک رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے جبکہ کیرون پولارڈ بھی 10 گیندوں میں 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اس وقت ٹیم کا اسکور 152 رنز تھا۔ اوڈین کی جانب سے ہلکی سی مس فیلڈ تھی اور دوسرا رن لینے کے عمل میں ہم آہنگی کی کمی تھی اور دونوں بلے باز آدھی پچ پر کھڑے رہ گئے تھے جس کے بعد اسمتھ کا تھرو سیدھا وکٹ کیپر کی طرف تھا اور پولارڈ کریز سے زیادہ دور بھی نہیں تھے۔

ممبئی کو جیت کے لیے آخری دو اوورز میں 28 رنز درکار تھے اور ممبئی کی تمام امیدیں سوریہ کمار یادو پر ٹِکی تھیں۔ سوریہ نے 30 گیندوں میں ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے اور رباڈا کی گیند پر اسمتھ کو اونچا کیچ دے بیٹھے۔ اسمتھ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر جے دیو انادکٹ نے چھکا لگایا۔دوسری گیند پر دو رنز بنائے لیکن تیسری گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے۔ انادکٹ نے سات گیندوں میں 12 رنز بنائے۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ بھی کیچ آؤٹ ہوئے اور اسی اوور میں ٹائمل ملز بھی آؤٹ ہوگئے اور پنجاب نے میچ جیت لیا۔ اسمتھ نے آخری اوور میں تین وکٹوں سمیت کُل چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مضبوط شروعات کی۔ کپتان مینک اگروال اور شکھر دھون نے پاور پلے ( پہلے 6 اوورز) میں بغیر وکٹ کھوئے 65 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ممبئی کے گیند بازوں کا سخت امتحان لیا۔ وہ 100 رنز کی پارٹنرشپ کی جانب بڑھ رہے تھے کہ 10ویں اوور کی تیسری گیند اور 97 کے اسکور پر مینک نے اپنا وکٹ گنوادیا،تاہم اس کے بعد دھون دوسے کنارے سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تیز رفتاری سے رنز بٹورتے رہے۔

تیسرے نمبر پر کھیلنے آئے جانی بیئرسٹو ایک بار پھر فارم سے نبردآزما تھے اور 13 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ یہ 127 کے اسکور پر پنجاب کا دوسرا وکٹ تھا۔ سینئر بلے باز لیام لیونگسٹون بھی آج صرف دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ 130 کے اسکور پر گری۔ تاہم پنجاب کو وکٹیں گرنے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور شکھر نے دوسری جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور چوکے اور چھکے لگاتے رہے جس سے اننگز آگے بڑھتی رہی۔ اس دوران دھون بھی 151 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ پھر آخر میں جیتیش شرما اور شاہ رخ خان نے مضبوط آغاز کا فائدہ اٹھایا اور شاندار انداز میں بلے بازی کی۔ دونوں بلے بازوں نے آخری تین اوورز میں 47 رنز بنا کر ٹیم کو 198 کے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔

پنجاب کی جانب سے شکھر دھون نے 50 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 رنز، مینک اگروال نے 32 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز، جیتیش نے 15 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رنز اور شاہ رخ خان نے 2 چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں میں 15 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ممبئی کی جانب باسل تھمپی نے چار اوور میں 47 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ، جے دیو انادکٹ اور مروگن اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details